سُوْرَةُ الْفَاتِحَة حاشیہ نمبر :3

رب کا لفظ عربی زبان میں تین معنوں میں بولا جاتا ہے ۔﴿١﴾مالک اور آقا۔﴿۲﴾مربیّ، پرورش کرنے والا، خبر گیری اور نگہبانی کرنے والا۔﴿۳﴾ فرمانروا، حاکم ، مدّبر اور منتظم ۔ اللہ تعالیٰ ان سب معنوں میں کائنات کا ربّ ہے ۔